اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں کوئی ممبر ٹکٹ فراہمی کے معاملے پر پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کر سکتا ہے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی نے تو پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے لیکن پی ڈی ایم کی طرف سے کوئی ختمی اعلان نہ ہوسکا۔
