پشاور (اے بی این نیوز )خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو مفت علاج کی سہولت روک دی ہے جس کے بعد انشورنس کمپنی نے متعلقہ اسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں نئے کیسز اور علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مزید لکھا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 20 اپریل سے ہو گا۔