بلغا ریہ ( اے بی این نیوز )کم عمری سے نابینا ہونے کے باوجود بابا وانگا نے غیر معمولی ذہنی صلاحیتیں پیدا کیں جس کی وجہ سے ان کو دنیا بھر میں شہرت ملی۔ باباوانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملے، فوکوشیما جوہری تباہی اور ISIS کے عروج سمیت بہت سے واقعات کی درست پیش گوئی کی تھی۔ ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ بابا وانگانے پیش گوئی کی تھی کہ دنیا 5079 ء میں ختم ہو جائے گی۔اب بات کرتے ہیں بابا وانگا کی اس پیش گوئی کی جس کے بارے میں تمام سائنسدان پریشان ہیں۔ بابا وانگا نے کہا تھا کہ 2023ء میں سورج سے پیدا ہونے والا طوفان زمین سے ٹکرائے گا۔ ان دنوں اس طوفان کے حوالے سے سائنسدانوں کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے۔کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس شمسی طوفان کا اثر 20 اپریل 2023 ء کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اور یہ زمین پر مسائل پیدا کر سکتا ہے۔شمسی توانائی کے شعلے بڑی مقدار میں برقی مقناطیسی توانائی جاری کریں گے۔ جس کی وجہ سے پاور گرڈ اور جی پی ایس سگنل سمیت ہر قسم کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ سورج میں توانائی کےاخراج دوران دھماکے ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سورج کی بیرونی سطح سے کورونل ماس کا اخراج ہوتا ہے اور یہ زمین کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے سیٹلائٹ میں شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ زمین پر پاور گرڈز پر بھی غلط اثر پڑ سکتا ہے۔ اگر اس کی شدت میں اضافہ ہوا تو زمین کے مدار میں موجود خلابازوں کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔جب یہ شمسی طوفان زمین سے ٹکرائے گا تو بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش دیکھی جا سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔