اہم خبریں

آپ کے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کوکیسے دور کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔

لاہور( اے بی این نیوز   ) آج ہم آپکو بتائیں گے وٹامن بی 12 ہمارے جسم کے لیے کتنا ضروری ہے اور وٹامن بی 12 کی کمی کو دور کرنے کے لیے کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے۔وٹامن بی 12 ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمارے دماغ اور ہمارے جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔اعصابی نظام کو متحرک رکھنے او رصحت مند بنانے کے لیے وٹامن 12 ناگزیر سمجھاجاتا ہے ،اگرجسم میں وٹامن بی 12 کی کمی رونما ہوجائے تو کو خون کی کمی سمیت دیگر مشکلا ت پیش آسکتی ہیں ۔وٹامن 12کو مختلف طریقوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے تاہم بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جو جسم میں وٹامن 12 کی کمی کو بہترین طریقے سے پورا کرسکتی ہے ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی نہ ہو تو آپ کو خوراک میں سویابین کو ضرور شامل کرنا چاہیے،سویا بین کو کئی طریقوں سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔وٹامن 12 کے ساتھ ساتھ مشروم میں پروٹین، کیلشیم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ آپ کے جسم کی پرورش کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی نہ ہو تو آپ مشروم کا استعمال شروع کردیں۔جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو وٹامن بی 12 کی کمی کو پورا کرتے ہیں لہذ ا اگر آپ صحت مند اور تندرست رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ جوکا استعمال اپنی روز مرہ کی روٹین میں یقینی بنائے ۔

 

متعلقہ خبریں