ڈیرہ اسماعیل خان( اے بی این نیوز )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کواپوزیشن سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے چند روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں۔ ملک میں مذاکرات کی چلنے والی ہوا کا رخ دیکھتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول بھٹو کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ اتحادیوں کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرت کے لیے ایک پیج پر لائیں اس مقصد کے لیے بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشیر برائے کشمیری امور قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔