اہم خبریں

“ایف آئی آرز کا سرکس” لگا ہوا ہے،کہ ہم بنانا ریپبلک بنتے جا رہے ہیں ،عمران خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز      ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہبنی گالہ کا چوکیدار، زمان پارک کا باورچی، سوشل میڈیا ٹیم اور سیکیورٹی انچارج کو اغوا کیا گیا، ان سب کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اپنے تازہ ٹوئٹ میں اپنے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انھوں نے اسے “ایف آئی آرز کا سرکس” کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ہم بنانا ریپبلک بنتے جا رہے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی نہیں اور صرف جنگل کا قانون ہے۔عمران خان نے لکھا ” ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں ایف آئی آر کی جاتی ہے،ایک ایف آئی آر میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری درج کر دی جاتی ہے، میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آرز ہیں، ایف آئی آرز کا سرکس لگا ہوا ہے۔” ہمارے لوگوں کو اغوا کر کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم بنانا ری پبلک بنتے جا رہے ہیں۔انھوں نے لکھا کہ علی امین گنڈاپوری کو ایک مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور ایف آئی آر سامنے آ گئی، علی امین کو بیمار ہونے پر اسپتال سے مکمل صحت یابی سے پہلے ہی نکال دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں