اہم خبریں

اب الیکشن ہو نگے یا توہین عدالت کا فیصلہ آ ئے گا،شیخ رشید احمد

لاہور(اے بی این نیوز     )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہکل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھیPDMمیں واضح پھوٹ پڑچکی ہےعدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہےایک دو روزمیں سزاکی سمت کاتعین ہوجائےگا۔الیکشن نہیں کرانےتونگران حکومت نےگھرجاناہے ترقیاں تبادلےنہیں کرنےppp mqm bapاپنےفیصلے پرپچھتارہی ہیں۔اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئیںسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئی ہیں۔ اب انتخابات ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔شیخ رشید نے کہا قومی اسمبلی تحلیل ہوگی تو پھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے، حکومت تاریخ دے کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اور جنرل الیکشن کروانے ہیں، حکومت اقتدار بچانے کے چکر میں عوام اور دنیا دونوں سے تنہا اور دور ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا عدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہے، اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہوجائے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، بالآخرعدلیہ کو آئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتا ہے، الیکشن نہیں کرانے تو نگران حکومت نے گھر جانا ہے ترقیاں تبادلے نہیں کرنے ۔اپوزیشن کوعوام میں اپنی مقبولیت کااندازہ ہےاس لیےعدلیہ کوآنکھیں دکھارہی ہےایک سال گزرگیا IMFسےمعاہدہ مکمل نہ ہوسکاسماجی سیاسی اقتصادی اورعدالتی بحران اپنےفائنل راونڈپرہےعوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں حکومت اقتدار بچانےکےچکرمیں عوام اور دنیادونوں سےتنہااور دور ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں