اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر تجارت سید نوید قمر نے یہاں ملاقات کی ہے،سید نوید قمر نے ملاقات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی طرف سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے قائم وزیراعظم فنڈ کےلئے 80 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور وزیرِ تجارت کی مصیبت میں گھرے ترک اور شامی بھائیوں کیلئے اس کاوش کو سراہا۔