اہم خبریں

پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(اے بی این نیوز       )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے اہل علاقہ کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع بنوں کیلئے ایمبولینسز کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں کو سپردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔تقریب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک، جنرل مینیجر سی اس ار او جی ڈی سی ایل عبدلرازق خٹک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بنوں اور او جی ڈی سی ایل کا دیگر اعلی آفسران موجود تھے ۔ڈپٹی اسپیکر نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایمبولینسز کی فراہمی پر اپنی اور بنوں کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جنوبی اضلاع کی عوام کی فلاح و بہود کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ڈپٹی اسپیکر نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع بنوں میں فری آئی کیمپس کے انعقاد کو سراہتے ہوے کہا کہ ان آئی کیمپس کے انعقاد سے جنوبی اضلاع کے عوام کی ایک بڑی مریضوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے لیکن اب بھی آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہونا باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ آئی کیمپ کو دوبارہ لگایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں جنوبی اضلاع کا گیٹ وے ہے اور وہاں پر فری آئی کیمپ کے انعقاد سے زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہونگے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے عوام کو پینے کے صاف پانی اور آبپاشی کی پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً تحصیل ڈومیل میں پینے کا پانی انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کی بڑی تعداد جلد کے امراض میں مبتلا ہے انہوں نے او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ حکام کو سی ایس آر فنڈ کے تحت بنوں اور خصوصاً تحصیل ڈومیل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا کہا کی۔انہوں نے جنوبی اضلاع میں دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان علاقوں میں ڈسپنسریاں تعمیر کی کرنے کی ہدایت کی۔ مینجمنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل نے ڈپٹی اسپیکر کو جنوبی اضلاع کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو بتایا کہ 15 مئی 2023 کو او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بنوں میں دوبارہ آئی کیمپ لگایا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بنوں اور دیگر جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف پانی اور آبپاشی کے لیے سولر ٹیوب ویلز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں تحصیل ڈومیل میں واٹر فلٹریش پلانٹس کی تنصیب سے بھی آگاہ کیا۔

 

متعلقہ خبریں