اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وسائل کاضیاع روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کوتالے لگا دینے چاہئیں،فواد چوہدری کی میڈیاسے گفتگو کہا انتخابات سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کاوجود ختم ہورہاہے،،الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمہ داران کی تنخواہیں فوری منجمد کرنی چاہئیں،،خواجہ آصف کہہ رہے ہیں پارلیمنٹری سسٹم ختم کردیں،ان کی بات مان لیں تو ایوب کا ون یونٹ بحال ہو جائے گا،،ن لیگ واحد پارٹی ہے جس کا کوئی اصول نہیں، ون یونٹ کی بحالی چھوٹے صوبوں کیلئے ناقابل قبول ہو گی،سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں حکومت یکے بعد دیگرے توہین عدالت کرچکی،،،نااہل نہ ہونا حیران کن ہے،عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنےکافیصلہ درست تھا،،نئے انتخابات کی طرف جاناہو گا ورنہ عدالتی فیصلوں کا خداحافظ۔
