اہم خبریں

اسلام آباد سے خیبرپختونخوا آٹے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر) آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس نے آٹے سے لدے 4 ٹرک قبضے میں لے لئے،ٹرکوں سے 20کلو کے 3300 تھیلے اور 50 کلو کی 440 بوریاں برآمد کرلی گئیں۔ذرا ئع کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار بھی لیا گیا ہے ، ملزمان آٹے کی نقل و حمل کا پرمٹ پیش نہ کرسکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں