لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور قلندر فرنچائزاونرعاطف رانا نے یونیورسٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا، واضح رہے کہ مسلسل دو دفع پاکستان سپر لیگ جیتنے والی کی متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہورقلندرز کے پلیٹ فارم سے یونیورسٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کروائیں گے ، پہلے مرحلے میں کراچی اور لاہور سے چار چار یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے گا۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید خود ٹرائلز لیں گے اور ٹیمیں تشکیل دیں گے ۔
