اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابات کیلئے فنڈز اور امن و امان کےلیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے۔
