اہم خبریں

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر ،پٹیشن سماعت کیلئے منظور، 3رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر ،پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز خان شامل ہیں۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف دائررٹ پٹیشن کی سماعت آج ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں