اہم خبریں

یو اے ای کے خلاباز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی ویڈیو شیئر کردی

ریاض(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی ویڈیو شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کر دیے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔ اس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ،خلا سے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ؐواضح طور پر روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں