کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 110 سے 105 تک لے آؤں گا، کراچی کو آئی ٹی سٹی بنائینگے ،اب مجھے اس شہر کے کام ہوتے نظر آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج سحری کے وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کاروبار سکھائیں گے، ہر ٹاؤن میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کئے تو ہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی بنارہا ہوں، کمیٹی میں علماء مشائخ، ڈاکٹر، انجینئرز ہونگے جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لئے مشورہ دیگی اور ہم اس پر کام کرینگے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری بفرزون بلاک 15 میں روڈ پر سحری کرنے پہنچ گئے اور لوگوں کے ساتھ سحری کی، گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ خوش ہوگئے لوگوں نے گورنر کے ساتھ لوگوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔
28 ویں سحری کے لئے بفرزون پہنچا ،والہانہ استقبال،پر بفرزون کے عوام کا مشکور ہوں،180 روپے کلو ملنے والا آٹا صرف 4 گھنٹے میں 100 روپے میں مل سکتا ہے،گورنر ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں، ایکسپورٹ ڈیولپمینٹ فنڈ میں سے کراچی کے حصہ کے لئے وزیر اعظم سے بات کروں گا pic.twitter.com/P41at9Macn
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 18, 2023