اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا،ایڈیشنل سیشنز جج ڈاکٹر رسول بخش نے ایس ایس پی آپریشنز کو ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے،حکم نامہ میں کہا گیا پولیس نے 10 افراد کو غیر قانونی طور پر زیر حراست لیا، عدالتی بیلف کے تھانہ پر چھاپے کے دوران روزنامچہ بیلف کے حوالے نہیں کیا گیا،زبردستی روزنامچہ حاصل کرنے پر دیکھا تو روزنامچے میں مغویوں کی گرفتاری کا کوئی ذکر نہیں تھا، پولیس نے بعد میں کمپیوٹرائزڈ رپورٹ بنا کر دی جس کے مطابق مغویوں کو شک کی بنا پر گرفتار قرار دیا گیا، بیلف نے مغویوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرایا اور ضمانتی مچلکوں پر آزاد کروایا،ایس ایچ او اور پولیس مغیویوں کی حراست کے حوالے سے مطمئن کرنے کا سخت ناکام رہی ہے،ایس ایچ او اور شریک پولیس افسران کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ایف ایچ او اور شریک پولیس افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔