اہم خبریں

سید نوید قمر کی جانب سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ وفاقی وزارت برائے تجارت کی جانب سے افطار ڈنر میں وفاقی وزیر شیری رحمان، رانا ثنااللہ، مرتضی محمود، حنا ربانی کھر، نیر بخاری ودیگر سیاسی شخصیات سمیت مختلف ممالک کے سفیروں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے بھی شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں