اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی عمرہ پر روانگی التوا کا شکار ہو گئی۔ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب التوا کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ چکی ہیں جبکہ محمد نواز شریف بھی اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر ، جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں، نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہیں۔