اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑی گئی،کروڑوں مالیت کی غیر ملکی جیگوار گاڑی کسٹم انٹیلی جنس نے قبضہ میں لے لیاسلام آباد سیکٹر ڈی بارہ میں پمپ سے پٹرول ڈلوایا جا رہا تھا،گاڑی قبضہ میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں،کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گاڑی چھڑوانے کے لیے بااثر شخصیات میدان میں آ گئیں،،،حکام سے رابطے،نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑے جانے کی تصدیق،گاڑی میں مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سوار تھےایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جینس شاہد جان نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑے جانے کی تصدیق کر دی گاڑی میں مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سوار تھے،ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جینس شاہد جان اے بی این نیوز سے گفتگو،انہوں نے کہا کہ کاغذات نہ ملنے پر گاڑی قبضے میں لے لی گئی، مزیدتحقیقات جاری ہیں۔