اہم خبریں

خراب موسم، پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کو ریسکیو کر لیا

کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی خراب موسم کے باعث نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ۔دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران خراب موسم کی وجہ سے پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیماوں نائلہ کیانی اور شہروز کاشف کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما نیپال کی 8091 میٹر بلند چوٹی اناپرنا فتح کرکے واپس بیس کیمپ آرہے تھے، موسم کی خرابی کے باعث کیمپ فور میں ہی پھنس گئے تھے۔

متعلقہ خبریں