لاہور (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 121 مقدمات کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق کیس کے اخراج اور ضمانت کی درخواست پر سماعت کچھ دیر میں شروع ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ کےلارجر بنچ کے روبرو پیش ہونگے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کے اخراج اور ضمانت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بنچ کے سامنے آج درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی،لارجر بنچ کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کرے گا۔
