لاہور(نامہ نگار)معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کوئی جنگ نہیں کرنا چاہے گا، سپریم کورٹ، وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر داخلہ اور الیکشن کمشنر کو بلائے۔عدالت پوچھے کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو سزا ہو؟ ان کا کہناتھا کہ اگر ان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال کیلئے نااہل ہوجائیں گے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہہم 4 نسلوں کے پیسے لیکر کھاگئے، آئین کہتاہے انتخابات 90 رو ز میں ہوں، سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں، سپریم کورٹ نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے،الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم، وزیر قانون اور رانا ثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کہتے ہیں ہم 14 مئی کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہسپریم کورٹ وزیراعظم،رانا ثنااللہ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمشنر کو طلب اور ان کے بیانات کی وضاحت مانگے۔ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے پر ملک نیچے جاتا ہے، اگر یہ مان لیں کہ ہم نے عدالتی حکم کی توہین کی ہے تو پھر ان کو سزا دی جائے،اعتزاز احسن کاکہنا تھاکہ وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو 5،5 سال کے لیے نااہل کیا جائے۔
