اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات سے پاکستان پر لگا الزام دھل گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ دنیا بھارت کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے، بھارت کی اس حرکات سے خطے کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔