کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی۔مرکزی بینک کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل ور نقد کرانے کی 30 جون تک تاریخ کی توسیع۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منسوخ شدہ پرائز بانڈز ظاہری مالیت پر بینک کھاتوں میں کیش کرائے جا سکتے ہیں، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرائے جا سکتے ہیں۔














