کراچی (نیوز ڈٖیسک) ہفتے کے پہلے دن مسلسل کمی کے بعد اچانک ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ایک روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 289 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں 41 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔














