لاہور (نیوزڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ 6 ماہ جوڑوں کے درد میں مبتلا رہی جس وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہو چکا تھا۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میں چار سال قبل 6 ماہ تک وہیل چیئر پر رہی اور اسی دوران پنجاب کا دورہ بھی کیا اس وقت میرے ایک پاؤں کا سائز 37 تھا اور دوسرے پاؤں کا سائز 38 ہوگیا تھا اور گھٹنے، جوڑوں سمیت تمام ہڈیوں میں بہت زیادہ سوزش ہوگئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری کے باعث میں اپنے قریب رکھا گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی تھی، ہر صبح 12 گولیاں کھانے کی وجہ سے بال جھڑنا اور وزن بڑھنا شروع ہوگیا تھا، نیویارک کے ایک ڈاکٹر نے مجھے کچھ انجیکشنز دیے جس کے بعد میں وہیل چیئر سے اٹھنے کے قابل ہوئی۔















