اہم خبریں

پائور پلانٹس بند ہونے کا خدشہ، آئی پی پیز نے وفاقی حکومت سے 710ملین ڈالر مانگ لئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئی آئی پیز کا پاور پلانٹس بند ہونے اور پاور ہاوسز کی مرمت کی بندش کا خطرہ ظاہر کرتےہوئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے حکومت سے710ملین ڈالر کی مانگ کرتے ہوئے وزارت خزانہ سے فوری طور پر رقم جاری کرنے پر زور دیا گیا۔۔ذرائع کے مطابق انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کی جانب سے حکومت کولکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس بند ہونے اور پاور ہاوسز کی مرمتی بند ہونے کا خدشہ ہے، ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث ہمارا منافع بھی بیرون ملک منتقل نہیں ہورہا، ہمارے شئیر ہولڈرز کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے رقوم کی بیرون منتقلی نہ ہونا بھی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں