اہم خبریں

کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق فیصلوں پر تنقید بلاجواز، دہشتگردی لعنت ہے، مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کےحوالے سے فیصلوں پر تنقید بلاوجہ ہے،دہشت گردی ایک لعنت ہے، ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی طالبان کو واپس آنا تھا، تو فیصلہ ہوا کہ انہیں مین اسٹریم کیا جائے گا ، شرط تھی کی طالبان کو پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا ،یہاں آ کر امن سے رہنا ہوگا اس پر قومی اسمبلی میں اِن کمیرا سیشن میں بریفنگ دی گئی، جو آج اعتراضات کر رہے ہیں وہ سب بریفنگ میں بیٹھے تھے ،فیصلہ ہوا کہ آگے بڑھنا ہے ،پھر ہماری حکومت رخصت ہو گئی، ہماری حکومت سے رخصتی کے بعد جو حکومت آئی ذمے دار تو وہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آئی جبکہ گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں