اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جو حکومت اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کرائے گی،ہم جب بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانا چاہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں،ابھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ رہے ہیں وہ لاڑکانہ میں ہیں،پی ٹی آئی کے راہنمافوادچودھری نے کہا کہ اطلاعات آرہی ہیں اس کے بعد اسپیکر راجہ پرویز اشرف آسٹریلیا جا رہے ہیں ،اگر استعفے منظور نہیں کرتے تو سپریم کورٹ جانا پڑے گا ،اسپیکر کو کہوں گا استعفے تو ہمارا آئینی حق ہے ، قبول کریں اور ملک میں الیکشن کرائیں،جو حکومت اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کروانے کو تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔