اہم خبریں

کشمیر کونسل الیکشن ، حکمران جماعت میں بغاوت کے باوجود محمد عدنان خالد کامیاب

مظفرآباد(نیوزڈیسک)سابق بزرگ سیاستدان سردار سیاب خالد کی وفات کے بعد کشمیر کونسل کی نشست خالی ہوگئی تھی جس کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن نے حصہ لیا۔ دونوں جانب سے ایک ایک امیدوار اتارا۔تحریک انصاف کے 5 ممبران کی بغاوت کے باوجود کشمیر کونسل کی نشست حکمران جماعت جیت گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے محمد عدنان خالد 27 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، سردار تنویر الیاس خان نے محترم سیاب خالد کی وفات کے بعد انکے فرزند کو کونسل کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔ جبکہ متحدہ اپوزیشن کے طارق محمود 23 ووٹ لے سکے، اور 2 ووٹ ریجیکٹ ہو گئے۔ اپوزیشن کو پی ٹی آئی کے کل 5 ووٹ بھی پڑے جن میں سے دو مسترد بھی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں