ممبئی ( ویب ڈیسک ) پوجا ہیگڑے کی سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ ،،اداکارہ نے خبروں کو صرف افواہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی دوستی کی افواہیں لیکن دونوں کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ۔ اب بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ یہ صرف افواہ ہے ،ان افواہوں پر کیا کہوں، یہ چیزیں پڑھتی رہتی ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا، اکیلی ہی خوش ہوں ، ابھی میرا کیرئیر ہی میری ترجیح ہے تمام تر توجہ کیرئیر پر ہی ہے ، ایسی افواہوں پر توجہ نہیں دیتی۔ واضح رہے کہ سلمان نے اداکارہ پوجا ہیگڑے کے بھائی کی شادی میں شرکت کی ،ان کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں تو لوگ اس افواہ کو حقیقت سمجھنے لگے۔















