اہم خبریں

امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کیا جائے،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات

لاہور (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کیا جائے۔آج صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورمیں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوورکا دورہ کیا ۔وزیراعظم کو فلائی اوور منصوبے کی تعمیرکے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ یہ فلائی اوور8 رویہ ہےاس میں عوام کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیزکر کے 3 ماہ میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شہبازشریف ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں