اہم خبریں

پلوامہ ڈرامے کا مقصد بی جے پی کو الیکشن میں فائدہ پہنچانا تھا،سابق گورنر جموں و کشمیر کا انکشاف

جموں(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ مودی کو پلوامہ حملے کا علم تھا،فوجیوں کو بچانے کی بجائے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کھل کر کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ جموں و کشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور اجیت دوول نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہو گیا تھا پلوامہ ڈرامے کا مقصد بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا ۔

متعلقہ خبریں