اہم خبریں

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی عید منانے وطن آئیں گے

دبئی (نیوزڈیسک ) عرب امارات میں میں مقیم سینکڑوں پاکستانی عید منانے وطن آئیں گے ۔متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20 اپریل کو غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد دیکھا جاسکے گا۔متحد ہ عرب امارات کے شہریوں اور وہاں موجود پاکستانی سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔یو اے ای فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں