اہم خبریں

آئی ایم ایف پاکستان سے خوش،اختیار کی گئی حکومتی پالیسیوں کو درست قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ،پاکستان میں اختیار کی گئی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے، زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریویو ہو نہ ہو، مہنگائی سے نمٹنا ترجیح ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں