اہم خبریں

پاکستان وفد کی عالمی بینک ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے ساتھ ملاقات،ملکی معیشت کو درپیش چلنجز سے آ گا کیا

اشنگٹن(نیوز ڈیسک) عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے موسم بہار کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے ساتھ میٹنگ کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پر مشتمل ہے، جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔پاکستانی وفد نے ملکی اقتصادی صورتحال اور درپیش چیلنجزسے آگاہ کیا۔ وفد نے کلی معیشت کے استحکام اور پائیدار اقتصادی نمو کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں