کرا چی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی اور اس کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس وقت ڈالر 290 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے اور اس وقت ڈالر 284.25 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔














