اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے وزیرِخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز کی فراہمی کی تصدیق کردی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب متحدہ عرب امارات کے حکام سے مذکورہ ڈپازٹ لینے کے لئے ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔
IMF program — 9th Review Update:
UAE authorities have confirmed to IMF for their bilateral support of US $ One billion to Pakistan.
State Bank of Pakistan is now engaged for needful documentation for taking the said deposit from UAE authorities.
AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023















