لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بٹ نے اپنے بیا ن میں کہا کہ والد کی نمازِجنازہ اُن کی خواہش کے مطابق آج بعد نمازِجمعہ دوپہر ڈھائی بجے کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ عثمان خالد بٹ نے مزیدکہا کہ مرحوم والد کی شعبۂ فن و ثقافت کیلئے بہت خدمات ہیں ،والد نے فنون لطیفہ کے میدان میں بےشمار کامیابیاں حاصل کیں ، ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی نیف ڈیک، سابق ڈی جی نیشنل حجرہ کونسل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
Inna lillahi wa inna ilayhi raji’un.
Our beloved father, Dr. Khalid Said Butt, passed away peacefully on the night of the 13th. As per his wishes, his Namaz-e-Janaza (funeral prayers) will be held at 2:30 pm on Friday at Khalid Masjid, Cavalry Ground Extension, Lahore. pic.twitter.com/fabOAwiteu
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 13, 2023
اس کے علاوہ عثمان خالد بٹ کے والد والد اسٹیج اور اسکرین اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے جنہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومتِ فرانس کی طرف سے بھی کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔اداکار نے مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا وں کی اپیل کی ہے ۔
Allah unkay darjaat buland karay. Please say a prayer for his maghfirat.
This is truly a tremendous loss.Omar, Michelle and Osman.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 13, 2023















