اہم خبریں

حکومت زرعی ٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 7.82 روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے، خرم دستگیرخان

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ حکومت زرعی ٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 7.82 روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں سردارطالب حسین نکئی کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے متعلق توجہ مبذول نوٹس پرخرم دستگیرخان نے ایوان کوبتایا کہ اس وقت بھی نیپرا کیلئے بنیادی ٹیرف مقررکیاتھا وہ 24.53 روپے فی یونٹ تھا، حکومت پاکستان 7.82 روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ بیس ریٹ 17.72 پیسے ہیں،حکومت نے نومبرمیں 3.60پیسے کی کمی کاعلان کیاتھا جس کے بعد بیس قیمت 13 روپے فی یونٹ ہوگئی، بلوچستان میں ہزاروں زرعی ٹیوب ویلز کو65 ہزار روپے تک کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لائف لائن صارفین کے علاوہ مختلف شعبوں کیلئے ٹیرف کی جو شرح عائد ہے اس میں کسانوں کیلئے ٹیرف سب سے کم ہے، اس وقت قومی اوسط 35.30 روپے فی یونٹ ہے۔ یہ مشکل چیلنج کادورہے، حکومت نے کسانوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے جو بھی ہوسکا تھا وہ کیاہے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے جو وعدہ کیاتھا اس میں سبسڈی کے خاتمہ کا وعدہ کیاتھا، جب نومبرمیں ہم نے کمی کی تو آئی ایم ایف نے یہ معاہدہ ہمارے سامنے رکھا۔انہوں نے کہاکہ 5.16 روپے کا ریٹ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف نے زرعی پیکیج میں متعارف کرایاتھا جسے سابق فاشسٹ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد بڑھا دیا ہے، اس میں 1200 روپے فی بوری یوریا کی سبسڈی بھی فراہم کی تھی، اس وقت ہمارے پاس گنجائش موجودتھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گی،زراعت کو بڑھاوا دینا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں