لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو لگژری گھر رکھنے پر 36 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے ،اس بار انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔
عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی، اور نوٹس وصول کرایا۔نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، 7 روز میں ادا نہ کیا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی ورننگ بھی دیدی گئی ۔