اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کے رہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کرا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور کے رہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کرا دی گئی۔آج تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے رہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کر ائی گئی ۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے اہلکار عدالت میں پیش ہوئے، درخواست علی امین گنڈا پور کو شامل تفتیش کرنے کے لیے جمع کرائی گئی۔تھانہ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے علی امین گنڈا پور کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے علی امین گنڈ اپور کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے منظور کر لیا ۔

متعلقہ خبریں