لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان، فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور جمشید اقبال چیمہ کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کیس ، عدالت نے 3 مقدمات میں سے 1 کی عبوری ضمانت درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ، جلاو گھیراؤ اور پولیس تشدد کے مقدمات سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں سے 1 میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی ،اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہارِ کیا اور کہا کہ اگر لیڈر شپ لیٹ آئے گی تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا؟ جس پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ،عمران خان ابھی کچھ دیر میں پیش ہو جائیں گے، میں یہ چاہتا ہوں کہ عمران خان کی عبوری ضمانتیں واپس لے لوں۔ عدالت کی طرف سے پوچھا گیا کہ عمران خان کتنے مقدمات میں مطلوب ہیں؟جس پر سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان 2 مقدمات میں مطلوب ہیں ۔جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت میں بیان دیا کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،جس پر برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم مقدمہ نمبر 412 میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لیتے ہیں جس پر عدالت نے مقدمہ نمبر 412 میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔ جب وقفے کے دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کے کیس کی سماعت بذریعہ کیمرہ کر لی جائے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے آپ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کرنا پڑی تو ملزم کو کیسے گرفتار کریں گے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ آیا تو عمران خان شاملِ تفتیش ہوں گے، تعاون بھی کریں گے۔
