اہم خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ،کیس کی سماعت میں سینئرججز کو بھی شامل کیا جائے ، پاکستان بار کونسل کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ مرضی کے ججزپر مشتمل بینچ بنایا گیا ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت میں سینیئر ججوں کو بھی شامل ہونا چاہیے،سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل کی سماعت کے خلاف ملک بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرو سیجر بل 2023 وکلاء کی ڈیمانڈ پر پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے، یہ بل ملک بھر کی بار کونسلوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ہم نے63 اے کے معاملے پر بھی فل کورٹ بینچ بنانے کا کہا تھا، 63 اے سے متعلق غلط فیصلہ ہوا، سب کہہ رہے ہیں آئین کو ری رائٹ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں