اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی فون 15 پرو ماڈلز کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ایک نئی لیک میں آئی فون 15 پرو کی ایک ڈمی دکھائی گئی تھی جس سے ڈیوائس کے ممکنہ ڈیزائن کا عندیہ ملتا ہے۔آئی فون 15 پرو کی جھلک سامنے آگئینئے آئی فونز میں کی جانے والی وہ تبدیلی جس کا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیںایپل کا نیا آئی فون اپنی نوعیت کا منفرد اسمارٹ فون ہوگااس نئی لیک میں آئی فون 15 کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے اور کافی حد تک یہ آئی فون 14 پرو سے ملتا جلتا ہے۔مگر آئی فون 15 پرو میں والیوم بٹن کو تبدیل کیا گیا ہے اور اس کا استعمال اب زیادہ آسان ہو جائے گا جبکہ سائیلنٹ سوئچ کو ایکشن بٹن سے بدلا جا رہا ہے۔اس ڈیزائن میں لائٹننگ پورٹ کی بجائے پہلی بار یو ایس بی سی پورٹ کے استعمال کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے۔یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔اس سے قبل 2012 میں کمپنی نے 30 پن ڈوک کنکٹر کی جگہ لائٹننگ پورٹ کو دی تھی۔یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے ہٹ کر آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر دیے جانے کا امکان ہے، جو 2022 میں آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود رکھا گیا۔ایک لیک کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔
