اہم خبریں

معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

شکاگو (نیوز ڈیسک) معروف اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات شکاگو میں شروع ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیںجو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا جاذب نظر شرارہ زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں جویریہ عباسی سمیت خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی موجود ہیں تاہم شمعون عباسی موجود نہیں ہیں۔عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں ہو رہی ہیں ان کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے جو جلد شادی کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں ان کے درمیان میں 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں