مظفر آباد(نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباداور گرد و نواح ، وادی نیلم، جہلم ویلی، چکار ، ہٹیاں بالا سمیت مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئےگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی۔















