مظفرآباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے نااہلی کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کردی۔ زرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم سپریم کورٹ پہنچ گئی، سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے خلاف رٹ پٹیشن فائل کر دی تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے رٹ پٹیشن پر اعتراض لگا کر واپس کر دی ۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی لیگل ٹیم سپریم کورٹ سے واپس ،لیگل ٹیم رٹ پٹیشن پر لگائے اعتراض مکمل کر کے دوبارہ رٹ پٹیشن دائر کر ے گی















