پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمت میں 300روپے فی من کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ لکڑی کی مانگ میں شادی سیزن کے باعث بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ جبکہ لکڑی کی ترسیل کردہ گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایہ میں پچاس فیصد اضافہ کردیا ہے لکڑی فی من 1200روپے سے تین سو روپے من کے اضافہ کے ساتھ 1500روپے ہو گئی ہے ۔ لکڑی کی مانگ میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث اضافہ ہوا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کی سپلائی بھی کم ہو گئی ہے ۔ جس کے باعث لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے طلب بڑھنے پر لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔